پاکستان اور اس سے ملحقہ ساحلی پٹی پر سمندری طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئیسمندری طوفان 30 سے 31 اکتوبر تک ساحلوں سے ٹکرائے گا۔

عالمی موسمیاتی ادارے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے ان دنوں سمندر میں جہاز رانی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستان، بھارت اور عمان میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے سمندری طوفان آئے گا۔ سمندری طوفان کے دوران تیز ہوائیں اور شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سمندری طوفان بھارتی ساحلوں سے ہوتا ہوا پاکستان کے ساحلوں سے گزر کر عمان کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے سمندر میں سفر کرنے والے افراد کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ 30 اور 31 اکتوبر کے دوران سمندر میں جہاز رانی اور ماہی گیری میں احتیاط برتی جائے تاکہ کسی نقصان سے بچا جا سکے۔۔