محرم الحرام کے دوران لاہور میں اہم مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لئے ڈی سی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔۔
محرم الحرام کے دوران مجالس اور مرکزی جلوس کی نگرانی کے لئے ڈھائی سو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے لئے ڈی سی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ کنٹرول روم یکم محرم سے فعال ہو جائے گا۔ کنٹرول روم میں پولیس ،ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کے اہلکار چوبیس گھنٹے نگرانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ محرم الحرام کے موقع پر لاہور کے مختلف علاقوں سے 517ماتمی جلوس برآمد ہوں گے جبکہ پانچ ہزار تین سو ستر مجالس اعزاء برپا ہوں گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نو اور دس محرم پر بجلی کی مسلسل فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔۔