اداکارہ میرا کی عمران خان سے شادی کی آفر برقرار ہے کہتی ہیں، عمران خان کے جواب کی منتظر ہوں،
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کرکٹر باسط علی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے جہاں اپنے ہسپتال کے لئے حکومت کی جانب سے زمین نہ فراہم کرنے پر گلے شکوے کئے، وہیں بڑے ہسپتال کے بجائے مختلف شہروں میں ہیلتھ یونٹ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا ۔اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ان کے ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ میں کرکٹر باسط علی بھی ان کی مدد کر رہے ہیں۔ 25نومبر کو ہسپتال کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لہذا ان سے سیاسی سوال نہ کئے جائیں۔ میرا کا کہنا تھا کہ وہ قومی ٹٰیم کو آئی پی ایل میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتی ہیں ۔۔