دبئی ٹیسٹ کےچوتھے روز دوسری اننگز میں پاکستان نے کینگروز پر ساڑھے تین سو سے زائد رنز کی برتری حاصل کرلی
دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز اڑتیس رنز بغیر کسی نقصان کےکیا،اظہر علی اور احمد شہزاد نے محتاط بیٹنگ کرتےہوئےپہلی وکٹ کی شراکت میں اکہتر رنز جوڑے،اظہر علی تیس رنز بنا کراو کیف کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوئےاس کے بعد احمد شہزاد کا ساتھ دینے کے لیے یونس خان کریز پر آئےدونوں بیٹسمینوں نے فیلڈ کے چاروں طرف خوبصورت سٹروکس کھیل کر کینگرو بالرز کی ناک میں دم کردیااحمد شہزاد نے کیرئر کی دوسری سنچری اسکور کییونس خان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ہاف سنچری بنانے میں کامیاب رہے