قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا
شعیب ملک نےقائد اعظم ٹرافی میں کراچی ڈولفن کےپانچ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ میچ میں امپائرقیصروحیداورجمیل کامران نےشعیب ملک کےبولنگ ایکشن پراعتراض اٹھا دیا۔ میچ ریفری کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کےبولنگ ایکشن کاجائزہ لینےکےبعدہی فیصلہ کیاجائےگا۔ ۔ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائر نے رپورٹ میچ ریفری کو بھجوادی ہے، سابق کپتان کے بولنگ ایکشن مشکوک قرار دئیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ کے اسٹرکچر پر سوال کھڑا ہوگیا ہے۔