ڈزنی فلمزکی نئی کہانی"ان ٹو دی ووڈز"کے کچھ رنگ سامنے آگئےجادوگرنی کایہ جادوئی قصہ کرسمس پراپنا جادو دکھائے گا،
بچوں کی مقبول کہانیاں ایک جگہ ایک ساتھ آرہی ہیں،لٹل ریڈ، رائیڈنگ ہُڈ، سنڈریلا اور روپنزل سمیت کئی قصے یک ساتھ چھیڑے جارہے ہیں،ایک جادوگرنی کا جادو ہے،اور دیگر کہانیوں کے مقبول کرداروں کی کشمکش، فلم کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کےگردگھومتی ہےاولاد کی خواہش اس جوڑےکوایک جادوگرنی کےپاس لےجاتی ہے جوانھیں اپنےچنگل میں پھنسا لیتی ہے راب مارشل کی ہدایت کاری میں بننےوالی اس خوبصورت تصوراتی فلم میں جانی ڈیپ ایملی بلنٹ اینا کینڈرک، اورمیرل اسٹریپ اہم کرداروں میں جلوہ گرہورہی ہیں،فلم کرسمس کےموقع پرسینیما گھروں کی زینت بنےگی