سندھ کےوزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے جیلوں میں جہادی قیدیوں کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم کا آنا جانا اسلام آباد کی برسات کی طرح ہے
حیدرآباد کی نارا جیل میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کاکہناتھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کو آشیر باد حاصل تھی ، دونوں نے ایک دوسرے کو اعتماد میں نہیں لیا ۔ عمران جلسے کرنے نکلے قادری کو بھول گئے اور طاہر القادری نے دھرنے ختم کرنے پر عمران کو نہیں بتایا ۔ ایک سوال کےجواب میں ان کاکہناتھاکہ ایم کیو ایم کا آنا جانا اسلام آ باد کی برسات کی طرح ہے اچانک شروع ہوتی ہے اور اچانک بند ہوجاتی ہے، ایم کیو ایم کا مہاجر نعرہ نئی بوتل میں پرانا نعرہ ہے،خواب دیکھا ہے کہ مک مکا کی پوزیشن ہے کچھ وزارتوں اور سیکریٹریز پر معاملات طے ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی جیلوں میں 18 ہزار قیدی ہیں جن میں سے 250 جہادی ہیں،سرنگ نکال کر قیدیوں کو چھڑانے کے واقعات دوبارہ بھی ہوسکتے ہیں جن کو روکنے کےلیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیںاس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے کہا کہ ڈینئیل پرل قتل کیس میں بری ہونے والے قاری ہاشم کو دو ماہ کے لئے ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔