داعش نے سپر پاور امریکا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، نئے خطرات سے گھبرائے ہوئے امریکا نے دھمکی دی ہے کوئی بھی ملک داعش سے تیل خریدنے میں ملوث پایا گیا ۔
شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے دیکھتے ہی دیکھتے عالمی امن کو نئے خطرات لاحق کردئیے ۔انتہائی سفاکانہ کارروائیوں اور شدت پسندی کی انتہا تک جانے والی یہ تنظیم کئی ممالک کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاکہ داعش کا شمارانتہائی مال دار دہشت گردگروپ میں کیاجارہاہے یہ تنظیم تیل کے کاروبار کے غیرقانونی دھندوں سے روزانہ دس لاکھ ڈالرکمارہی ہے۔ اس تنظیم کو دولت مند افراد اور بعض اداروں سے بھی رقم مل رہی ہے جبکہ اس تنظیم نے بھتہ خوری،بینکوں میں لوٹ مارسے بھی کروڑوں ڈالراکھٹے کئے ہیں۔۔ اسی تناظر میں امریکا نے داعش کو معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے اس سے تیل خریدنے والوں کو دھمکی دی ہے کہ جوکوئی بھی داعش سے تیل خریدنے میں ملوث پایاگیااس پرپابندی عائد کی جائے گی۔