ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے نتیجے میں کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا
کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج میں غیر یقینی صورتحال رہی ، ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس پر دو سو پندرہ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار تیس ہزار اٹھانوے کی سطح پر بند ہوا یومیہ سرمایہ کاری حجم میں اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط سات ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید و فروخت میں تئیس اعشاریہ چھے فیصد کمی ہوئی حصص کی یومیہ خرید و فروخت سولہ کروڑ اکاون لاکھ ساٹھ ہزار رہی، کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ، فوجی فرٹیلائزر، پاکستان آئل فیلڈ ، بینک آف پنجاب، کے الیکٹرک ، ٹی آر جی ، میپل لیف سیمنٹ والیوم لیڈر رہے دنیا بھر کی اسٹاک ایکس چینجز میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔