دہشتگردوں کوافغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں،خودکش دھماکےکےباعث زیادہ شہادتیں ہوئیں۔ میجرجنرل شیرافگن

کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ایف سی شیرافگن کا کہنا تھا کہ انہیں رات 11 بجکر 10 منٹ پر پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی اطلاع ملی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر کارروائی کی ،،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی تعداد 3 تھی اور وہ تینوں خودکش بمبار تھے اورانہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں۔ آئی جی ایف سی نے کہا کہ خودکش دھماکوں کے باعث ہلاکتیں ہوئیں،،دہشتگردوں کی تعداد کا صحیح اندازہ نہیں تھا،،،بہترین کوارڈینیشن کے باعث آپریشن کو تین گھنٹے میں مکمل کیا۔