سرائیکی گلوکارہ ارم شہزادی نے پہلے ہوائی فائرنگ کی، پھرویڈیو سوشل میڈیا پرڈال دی۔

Oct 25, 2016 | 10:34

گلوکارہ ارم شہزادی نے لودھراں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ گلوکارہ نے دونوں ہاتھوں سے پسٹل اٹھا کر ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی سب کی نظریں گلوکارہ پر جم گئیں۔ شرکاء نے ارم شہزادی کو خوب داد دی۔ گلوکارہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو کو جہاں پذیرائی مل رہی ہے وہی سخت تنقید کا بھی سامنا ہے۔

مزیدخبریں