سینیٹر رحمان ملک کو سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم مشاورت کیلئے لندن طلب کر لیا

سینیٹر رحمان ملک کو سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم مشاورت کیلئے لندن طلب کر لیا، جس کے بعد رحمان ملک رات کو اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے، ذرائع کے مطابق لندن میں آصف زرداری اور رحمان ملک کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاست سمیت دو نومبر کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی پالیسی پر بات چیت کی جائے گی، جبکہ رحمان ملک آصف علی زرداری کو پارٹی کے اہم امور پر بریفنگ بھی دیں گے، روانگی سے قبل سینیٹر رحمان ملک نے کوئٹہ میں پولیس کالج پر دہشتگردوں کی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد جانوروں سے بھی بدتر ہیں، جنہوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، دہشتگرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، رحمان ملک نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ حملوں سے بہادر فوج اور پولیس جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، وقت کا تقاضہ ہے کہ قوم اتفاق اور اتحاد سے ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرے ۔