رسی جل گئی پربل نہیں گیا،صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں وہ ہلیری کلنٹن سے زیادہ مقبول ہیں

فلوریڈا میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ قومی سرویز میں ہلیری کلنٹن سے آگے ہیں،،کچھ میڈیا ہاؤسز کی جانب سے کی گئیں رائے شماریاں جعلی ہیں ۔یہ سب کچھ دھاندلی ذدہ سسٹم کا حصہ ہے۔۔ ایسا کرکے ووٹرز کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔ ٹرمپ نے ہلیری سے زیادہ مقبول ہونے کا دعویٰ تو کیا تاہم حقیقت اس کے بر عکس ہے ،،اگر قومی سرویز کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف مسلسل تنزلی کا شکار ہے ،ریئل کلیئر پالیٹکس نامی سروے گروپ کے مطابق اس وقت ہلیری کلنٹن کی مقبولیت اڑتالیس فیصد جبکہ ٹرمپ کو اکتالیس فیصد عوام کی سپورٹ حاصل ہے خود ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ پیچھے ہیں ۔