سانحہ کوئٹہ کے بعد دیگر شہروں کی طرح سرحدی شہر حب میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

سانحہ پولیس ٹریننگ سنٹر کے بعد سندھ بلوچستان کے سرحدی شہر حب کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ،گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے ۔ حب پولیس کی جانب سے کراچی اور حب کو ملانے والے پل پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ مشکوک افراد کی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ حساس علاقوں میں بھی نفری بڑھا دی گئی ہے ۔