آرمی چیف نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردی حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کے لئے تمغہ جرات کا اعلان کردیا

Oct 25, 2016 | 21:56

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے دو جوانوں کے لئے بڑے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا, آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشتگردی حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ اور زخمی ہونے والے نائب صوبیدار محمد علی کے لئے بہادری کے اعزازات دینے کا اعلان کیا, دہشتگردی واقعہ میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کے لیے تمغہ جرات کا اعلان کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے نائب صوبیدار محمد علی کے لئے تمغہ بسالت کا اعلان کیا گیا, پاک فوج کے ان بہادر جوانوں نے آپریشن کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آّور کو ہلاک کیا جبکہ دوسرے خودکش حملہ آور کو بھی ٹھکانے لگایا, فوجی اعزازات پانے والے ان دونوں بہادر جوانوں نے پولیس میں بھرتی ہونے والے جوانوں کو ٹریننگ سینٹر سے نکلنے میں مدد بھی فراہم کی

مزیدخبریں