ہم دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تیس سال ضائع نہیں کرسکتے،اس کے خاتمے کیلئے آج ہی سے اقدامات اٹھائیں گے:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔سعودی عرب میں ایک تقریب سے خطاب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم واپس اعتدال پسند اسلام کی طرف جانا چاہتے ہیں،،جوہماری شناخت تھی اورجس کا دردنیا کے ہرانسان اورمذہب کے لیے کھلا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سترفیصد نوجوانوں کی عمرتیس سال یا اس سے کم ہے۔ہم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے تیس سال ضائع نہیں کرسکتے۔ہم اس کے خاتمے کے لیے آج ہی سے اقدامات اٹھائیں گے۔