ملائیشیا کی شمالی ریاست پینانگ میں دو بسوں کے مابین تصادم کے باعث8 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست پینانگ کی ایک شاہراہ پر پیش آیا جب مزدوروں کی ایک بس انجن میں خرابی کے باعث سڑک کنارے رک گئی جبکہ دوسری جانب سے آتی ایک دوسری مسافر بس بریک فیل ہونے کے نتیجے تصام ہوگیااور آٹھ مزدور موقع پر ہلاک جبکہ تینتیس زخمی ہو گئے ۔تاہم زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تیئس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ مسافر بس میں انڈونیشین اور نیپالی مزدور سوار تھے