افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزنی کی صوبائی پولیس کے سربراہ محمد زمان کاکہناتھا کہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد کئی گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ میں طالبان جانی نقصان کے بعد پسپائی پر مجبور ہو گئے جبکہ یہ حملہ غزنی کے ضلع واغاز میں واقع چیک پوسٹ پر ہواا ور اس حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوگئے ۔ دریں اثنا دارالحکومت کابل پردو راکٹ داغے گئے تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے