لیگی رہنما ایک بار پھر سیاسی مخالفین پر برس پڑے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما پی ٹی آئی قیادت پر خوب گرجے برسے، دانیال عزیز بولے کہ جہانگیر ترین نے اعتراف جرم کیا، درحقیقت جہانگیرترین کو بہت بڑی معافیاں دی گئی ہیں، عمران خان اپنا کیس ہی سرےسےتبدیل کررہےہیں، جہانگیرترین اور عمران خان کےکیس میں وقت کی ڈیڈ لائن نہیں جبکہ نوازشریف کو کہا جاتا تھاآپ کےپاس48گھنٹےہیں، عاجزی سے کہتےہیں دوطرح کےطریقےنہیں ہونےچاہیئں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے جہانگیر ترین کو وائٹ کالر کرائم کا سرغنہ قرار دیا، کپتان پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ ہمارا ایسے شخص سے پالا پڑا ہے جس نے اپنی اولاد، کرپشن اور جائیداد بھی چھپائی، ،کرپشن کرنے والے آج دوسروں کو درس دے رہے ہیں، طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین لیکچرار تھے لیکچرار بارہ مرلے زمین نہیں بنا سکتا انہوں نے بارہ ایکڑ زمین پر گھر بنایا، یہ صرف کرپشن کی بات ہو رہی ہے اخلاقی کرپشن ابھی باقی ہے، عمران خان کی نااہلی نوشہ دیوار ہے، دعا کرتے ہیں کہ عائشہ گلالئی کا بلیک بیری اور ریحام خان کی زبان بند رہے۔