حدیبیہ کیس لگا تو سیاسی پارٹیوں میں زلزلہ آجائے گا:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید
ملتان پریس کلب میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ،، نواز شریف کی تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہیں ،، شہباز شریف میں اتنا دم نہیں کہ وہ پارٹی سنبھال سکیں،، مستقبل میں ن لیگ کی باگ ڈور شاہد خاقان عباسی کے ہاتھ میں نظرآرہی ہے. شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ کیس لگ گیا تو شریف خاندان کے بچنے کی کوئی امید نہیں،، ن لیگ کے 60 سے 70 ایم این ایز جوگر پہن کر بیٹھے ہیں،، جنوبی پنجاب سے تو بعض وزراء بھی چھوڑ کر جانے کے لئے تیار ہیں،، انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کرائم کی ماں اور ایل این جی کرائم کی نانی ہے،، جس دن یہ کیس لگا سیاسی پارٹیوں میں زلزلہ آجائے گا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے والی ترمیم اڑ جائے گی،، ایک نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانا 5 ججوں کی تضحیک ہے ،، عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس سے بری ہوں گے ،، ایک سوال پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ امریکہ سے تعلقات میں ماضی میں بھی اتارچڑھاؤ آتارہا ہے اب بھی حالات معمول پر آجائیں گے