لندن کی سڑکوں اور چوراہوں پر زومبیز نے دھاوا بول دیا
لندن کے زیرزمین سٹیشن پر اچانک سینکڑوں زومبیز گھس آئے، زومبیز نے مسافروں کو مصیبت میں ڈال دیا، لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں یہ زومبیز درحقیقت معروف امریکی ٹیلی ویژن سیریز "دی واکنگ ڈیڈ" کے سوویں قسط کے حوالے سے ایک ایونٹ کا حصہ تھے. اس ایونٹ کے لئے سو سے زائد لوگوں کو معروف گیٹ اپ آرٹسٹوں نے زومبیز کا گیٹ اپ دیا، جس کے بعد یہ زومبیز لندن کے مختلف حصوں میں گھس گئے، دیکھنے والے خوف میں مبتلا تو ہوئے لیکن جیسے ہی انہیں معلوم پڑا کہ یہ زومبیز اصل میں لوگوں کو گیٹ اپ کرکے بنایا گیا ہے تو انہوں نے اسے خوب سراہا۔