امریکی شہر نیویارک میں پیزا کے دیوانوں کیلئے پیزا میوزیم کھل گیا
امریکی شہر نیویارک میں کھلنے والے نئے پیزا میوزیم میں آنے والے افراد نہ صرف پیزا اُڑا سکیں گے بلکہ پیزا سے متعلق معلومات کے ساتھ ساتھ پیزا ڈوھ، سے لیکر دیگر پیزا کے اجزاء اور پیزا کے فن پارے دیکھ سکیں گے۔منفرد نوعیت کا یہ پیزا میوزیم عوام میں بیحد مقبول ہو رہا ہے اور پیزا کے دیوانے نہ صرف پیزا کے مزے اُڑا رہے ہیں بلکہ خوب موج مستی بھی کر رہے ہیں۔