جمال خشوگی کے قتل میں ملوث تمام مجرموں کو سزا ملے گی،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے واضح کردیا
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پہلی بار سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بارے میں براہ راست بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس جرم میں ملوث تمام مجرموں کو سزا دی جائے گی، ریاض میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ جرم تمام سعودیوں کے لیے باعث تکلیف ہے لیکن وہ ترکی کے ساتھ کبھی بھی تعلقات خراب ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ نہایت ہی گھناؤنا جرم ہے اور اس کی کوئی معافی نہیں ہے' اور ساتھ ساتھ عہد کیا کہ 'وہ تمام لوگ جو اس جرم میں ملوث ہیں ان سب کو سزا ملے گی اور انصاف کا بول بالا ہوگا