ملک بھر میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا،شمالی علاقوں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
ملک بھر میں سردی کا آغاز ہوگیا، شمالی پہاڑی علاقوں میں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بھی صبح اور رات کے وقت خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم پارا چنار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سکردو میں درجہ حرارت منفی دو، کالام اور استور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔