اسلام آباد کے ڈی چوک پر یوٹیلٹی سٹورز کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کو دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری ہے
یوٹیلٹی سٹورز کی ممکنہ نجکاری کے خلاف اسلام آباد میں ملک بھر سے آئے ملازمین کا دھرنا آج چوتھے روز میں داخل ہوچکا ہے۔ دھرنے میں یوٹیلٹی سٹورز کے ہزاروں ملازمین شریک ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی نجکاری روکی جائے اور ان کے بقایا جات کی ادائیگی کرکے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ایک جانب جہاں مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے وہیں انتظامیہ کی جانب سے سیکریٹریٹ جانے والے تمام راستے سیل کرکے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی۔