جاپان نے شام سے رہائی پانے والے اپنے صحافی کی شناخت کی تصدیق کر دی۔
جاپان کے وزیرِ خارجہ تارو کونو نے کہا ہے کہ ترکی میں جاپانی سفارت خانے کے حکام نے شام میں جنگجووں سے رہائی پانے والے فری لانس صحافی جمپی یاسودا کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے۔ کونو نے مزید بتایا کہ مذکورہ صحافی بظاہر صحت مند ہیں اور حکومت ان کی جلد از جلد جاپان واپسی کے لیے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ یاسودا تین سال قبل شام میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے جنہیں جنگجووں نے قید کر لیا تھا۔جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا نے کہا ہے کہ قطر کی حکومت نے یاسودا کی رہائی کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھاکہ وہ ترکی کے شہر انطاکیہ میں امیگریشن کے ایک مرکز میں موجود ہیں۔