جاپان اور چین کے درمیان دوطرفہ معاہدے کی چالیسویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
جاپان اور چین کے درمیان دوطرفہ معاہدے کی چالیسویں سالگرہ منائی گئی ۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق چین اور جاپان کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے کی 40ویں سالگرہ گزشتہ منگل کو منائی گئی۔جاپان اور چین کے درمیان امن اور دوستی معاہدہ 23 اکتوبر 1978ءکو کیا گیا تھا جس کے تحت دونوں ملک ایک دوسرے کی خودمختاری اور سرزمین کا احترام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ جاپان کی جانب سے 2012ء میں ایک نجی جاپانی مالک سے سینکاکو جزائر میں سے بعض کو خریدے جانے کے بعد دوطرفہ تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ بحیرہ مشرقی چین میں واقع مذکورہ جزائر جاپان کے زیرِ انتظام ہیں جبکہ چین اور تائیوان اِن کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم اب تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ مئی میں لی کھہ چھیانگ سات سالوں میں جاپان کا دورہ کرنے والے پہلے چینی وزیرِاعظم تھے جبکہ وزیرِ اعظم شِنزو آبے جلد بیجنگ کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں وہ چینی وزیرِاعظم لی اور صدر شی جِن پِنگ سے ملاقات کریں گے۔