روس نے سویوز 2.1 راکٹ کی مدد سے خلائی جہاز کو زمین کے گرد مدار میں پہنچا دیا۔
روس کی ایروسپیس ڈیفنس فورسز نے سویوز 2.1 راکٹ کی مدد سے خلائی جہاز زمین کے گرد مدار میں پہنچا دیا ۔روسی خبر رساں ادارہ نے جمعرات کو روس کی وزارت دفاع کے حوالہ سے بتایا کہ راکٹ کوپلیسٹک خلائی اڈے سے روانہ کیا گیا ۔ خلائی جہاز کی راکٹ میں روانگی سے قبل تمام آپریشنز کے طریقہ کار پر معمول کے مطابق عمل درآمد ہوا ۔ 2018 ءمیں پلیسٹک سپیس پورٹ سے خلاءمیں چھوڑا جانے والا سویوزٹو تیسرا خلائی جہاز بردار راکٹ ہے جبکہ دوسرے راکٹ کی خلاءمیں روانگی 17 جون کو مکمل ہوئی تھی ۔