وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے ستائیس پیسے اضافے کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا،، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال اور دیگر امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں دس نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا اور اپنے آئندہ دورہ ملائیشیا اور چین کی تفصیلات اور اہداف سے بھی آگاہ کیا جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے سعودی عرب کے اقتصادی پیکیج اور دیگر آپشن پر بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بھی حتمی منظوری دے دی جس کے تحت تین سوروپے یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا البتہ تین سویونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی دس فیصد مہنگی کی گئی ہے۔زرعی شعبے کے لیے بجلی کے نرخ دس روپے پچاس پیسے فی یونٹ سے کم کرکے پانچ روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔