ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے چئیرمین کی تقرری کی منظوری ،نیب افسران کوآفیشل پاسپورٹ دینے کا فیصلہ
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا،، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال اور دیگر امور پر غور کیا گیا،اجلاس کے دوران چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کی تقرری، پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ، پاکستانی خلا نورد کو چینی اسپیس مشن میں بھیجنے کے معاہدے، انسداد منشیات کے معاہدوں کے علاوہ کابینہ اکادمی ادبیات پاکستان اور اومان ادبی ادارے کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔