بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے ستائیس پیسے اضافہ کیا ہے، آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزرا نے کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مشکل تھا ،،قیمتوں سے اضافے سے ستر فیصد صارفین متاثر نہیں ہونگے،، چھوٹے کاروبار 5کے وی سے کم استعمال کرنے والوں پر کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے امداد ملنے پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،، واضع کر دیتے ہیں ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے اسلامی ممالک میں فاصلے بڑھیں۔
وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا لاہور سے بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے جا رہے ہیں،ایسی تاریں لگائیں گے جس پر کنڈا نہیں ڈالا جاسکے گا، ایسا میٹر نصب کیا جائے گا جو کنڈا لگنے پر نہیں چل سکے گا۔
ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز بند نہیں کر رہے اس حوالے سے پالیسی بنائی جائے گی۔۔