قوم سیاسی تقریق سے بالاترہوکرمسئلہ کشمیرپرمتفق ہے۔ کشمیرایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد میں کشمیر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیرہماری خارجہ پالیسی کا اہم نکتہ ہے۔مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے قومی اتفاق رائے موجود ہے،ساری قوم سیاسی تفریق سے بالاترہوکرمسئلہ کشمیر پرمتحد ہے۔کشمیرایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا۔انھوں نے کہا کہ کشمیر کازکے لیے نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم اورقاضی حسین احمد مرحوم کا کردارقابل تعریف تھا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیرکبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا،مسئلہ کشمیرپرتین جنگیں ہوچکی ہیں،اس تحریک آزادی میں لہوشامل ہوچکا،اب یہ تحریک رائیگاں نہیں جائے گی