ملک کے اندرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے پولیس پہلی دفاعی لائن ہے۔ وزیرداخلہ
وزیرداخلہ اعجازشاہ نے کہاہے کہ مجرموں اوردہشت گردوں سمیت اندرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے پولیس پہلی دفاعی لائن ہے۔ آج نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں اے ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے ذریعے ہی ملک میں امن وامان کی صورتحال یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پولیس کاپیشہ انتہائی مقدس ہے اور پولیس افسروں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں عزم وہمت اورجانفشانی کامظاہرہ کرناچاہیے کیونکہ اس سے عوام میں پولیس فورس کاتشخص بہتر بنانے میں مددملے گی۔