مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے آج یوم کشمیر منایا جارہا ہے
مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے آج یوم کشمیر منایا جارہا ہے۔ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے جن پر آئی ایم کشمیر لکھا ہے اس اقدام کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان مکمل طور پر اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے مسلسل محاصرے اور مواصلاتی بندش کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کےلئے حریت رہنما اور سول سوسائٹی وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی واک منعقد کرے گی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت پاکستان آرٹس کونسل کے تعاون سےیکجہتی کشمیر کے بارے میں فن پاروں کی نمائش بھی منعقد کررہی ہے۔