قانون کی حکمرانی ایک فرد کے انتقام کی شکل اختیار کر چکی ہے:پرویز رشید
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی فیصلہ قانون کے مطابق نہیں بلکہ ایک فرد کی خواہش کے مطابق ہوتا ہے،پاکستان میں قانون کی حکمرانی ایک فرد کے انتقام کی شکل اختیار کر چکی ہے،یہ کسی قانون کا نہیں ایک شخص کا فیصلہ ہے،سیاسی مخالفین کے لیے جیلوں میں ایسے حالات کر دئیے گئے کہ وہ پیچدہ بیماریوں کا شکار ہو گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو بیماری کی حالت میں جیل منتقل کر دیا گیا اب کہا جاتا ہے اسپتال جانے دیا جائے،ایک رات پہلے مریم کو بیماری کے باوجود اسپتال سے جیل منتقل کر دیا جاتا ہے،پاکستان کی عوام کو ایک شخصی حکمرانی کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔