ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے کنٹینر کی پکڑ دھکڑ شروع کردی
جمعیت علماءاسلام کے دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے کنٹینر کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے، کنٹینرز کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا کروڑوں کا سامان خراب ہونے کا اندیشہ ڈرائیوروں کی دہائی۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے مولانا فضل الرحمن کا مارچ اور دھرنہ ناکام بنانے کیلئے گزشتہ رات سے ہی میں روڈ پر ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے بڑے کنٹینروں کو پکڑنا شروع کردیا ہے۔ ڈرائیوروں نے الزام لگا یا ہے کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں کی چابیاں اور کاغذات زبردستی لے لیئے ہیں اور کہا ہے کہ اب اپنے کنٹینروں کی خود حفاظت کریں اگر کوئی نقصان ہوگیا تو ہم ذمہ دار نہ ہوں گے۔ ڈرائیوروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے موبائل فون پولیس کے پاس ہیں ہمارا مالکان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ہمارے کنٹینروں میں موجود سامان خراب ہوجائے گا اور نقصان ہمیں بھرنا پڑے گا مارچ کو آبھی کافی دن باقی ہیں جبکہ ہمیں ابھی سے پکڑ کر ذھنی اذیت سے دوچار کیا جارہا ہے ہم گاڑی کو چھوڑ کر کھانا کھانے بھی نہیں جاسکتے۔