وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی کی تقریب کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری کے افتتاح سے پہلے باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ، وزیراعظم عمران خان28 اکتوبر کی صبح11 بجے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کی تقریب کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب، وفاقی ، صوبائی وزرا اور غیر ملکی سفیر شرکت کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ تقریب کے مہمانوں کا استقبال کریں گے۔