ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 4سالہ بچی شدید زخمی
لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر انڈین آرمی کی بلااشتعال فائرنگ، سول آبادی کو نشانہ بنایا ،ٹارگٹ فائر سے 4سالہ اقراءشدید زخمی، ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاﺅں ججوٹ بہادر، چتر، خانپور پرانڈین آرمی نے بلااشتعال فائرنگ کی انڈین آرمی نے سول آبادی کو نشانہ بنایاٹارگٹ فائر سے 4سالہ اقراءآفتاب دختر محمد آفتاب ساکن جنجوٹ بہادر قوم مغل پیٹ میں دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حال میں ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر کر دیا گیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔