آصف زرداری نوازشریف سے زیادہ بیمار ہیں، شریف خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا، زرداری کچھ نہ کچھ دے گا:شیخ رشید
وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران این آراو دے دیں توساری تحریکیں ٹھُس ہوجائیں گی ، مولانافضل الرحمان زندگی کا بہت بڑا فیصلہ کرنے جارہے ہیں، جس کا فیصلہ دس نومبر سے پہلے ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیرریلوےشیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ریلوے پولیس کی 50فیصد تنخواہ بڑھا دی ہے، 872 کلو میٹرپی سی ون پلاننگ میں شامل کرلیا گیا ہے ، اگلے سال ایم ایل ون پرکام شروع ہو جائے گا، ایم ایل ون سےایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔اس موقع پر شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر دی ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا 138 مسافر اور 16 مال بردارٹرینیں چل رہی ہیں ، پرائیوٹ کمپنیوں کوریلوےکی پٹری استعمال کرنےکی اجازت دے دی ہے ، رائیونڈ اجتماع میں ہر سال لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں ، اجتماع کیلئے لوگ 30اور31اکتوبر کو روانہ ہوں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کےلئے دعا گو ہیں، آزادی مارچ کی اجازت سپریم کورٹ کی ہدایت سے مشروط ہے، رائیونڈ اجتماع جانے والے دین اسلام کیلئے نکلیں گے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کیلئے نکل رہے ہیں، ، آزادی مارچ کی تاریخ رائے ونڈ اجتماع کو دیکھ کر رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے حملے کا خطرہ موجود ہے ، کل امریکی کانگریس میں مودی کی پالیسی کو جوتیاں پڑی ہیں، پاکستان انتشار پھیلانے کی کوشش سے نکلے گا، عمران خان قدم بڑھائیں گے اور پاکستان ترقی کرے گا، عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ پرویز خٹک سے فون پر بات ہوئی ہے ،آج 5 بجے کا وقت ہے، سپریم کورٹ ہدایت پر آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کو تیار ہیں، سپریم کورٹ کی ہدایت کا احترام کیا جائے گا، اگر عدالت کی ہدایت کو کراس کیا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی توقانون حرکت میں آئے گا، آصف زرداری نوازشریف سے زیادہ بیمار ہیں، عمران خان نے کہا ہائی کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی ہم احترام کریں گے، دعا ہے اللہ تعالی نوازشریف کو صحت دیں۔انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دونوں پارٹیوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں، عمران خان نےعثمان بزدار سے کہا نوازشریف کو علاج کی ہرسہولت دی جائے۔