تحریک انصاف کے تمام وعدے جھوٹے ہیں، بلاول بھٹو
گلگت بلتستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا وعدہ ہے گلگت بلتستان کو صوبہ بناؤں گا اور یہاں کے نمائندے اسلام آباد میں بٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹوں سے فیصلے ہوں گے تو قسمت بدلے گی، عمران خان دوبارہ راج گیری نافذ کرنا چاہتے ہیں، تبدیلی والے تباہی لاتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام وعدے جھوٹے ہیں، عمران خان نے جنوبی پنجاب کو صوبے کا لالی پاپ دیا تھا اور کہا تھا 100 دن میں صوبہ بناؤں گا، آج ان سے پوچھا جائے کیا انہیں صوبہ ملا؟۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں کٹھ پتلی نہیں ، کسی کے اشارے پر نہیں چلوں گا۔