کولمبیا میں فوج نے ڈرگ مافیا کےانتہائی بااثر اورطاقت ور سربراہ کو گرفتار کر لیا : 500ارکان اور بائیس ہیلی کاپٹروں کا آپریشن
کولمبیا میں فوج نے ڈرگ مافیا کےانتہائی بااثر اورطاقت ور سربراہ کو گرفتار کر لیاہے۔پچاس سالہ ڈائرو انتونیو اُوساگا ،جو عام طور پراتونیل ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔حکومت نے ا سکے ٹھکانے سے متعلق معلومات دینے والے کیلئے آٹھ لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ امریکہ نے ان کے سر کی قیمت پچاس لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی تھی۔اتونیل کو پانامہ کی سرحد کے قریب کولمبیا کے شمال مشرقی صوبے انتوکیا کےایک دیہی علاقے میں خفیہ ٹھکانے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی میں آرمی، ایئرفورس اور پولیس کے خصوصی دستوں کے پانچ سو ارکان اور بائیس ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔پولیس چیف جارج ورگس کا کہنا تھا کہ سگنل انٹیلی جنس کے50 ماہرین نے سٹیلائٹ امیج کےذریعےاس کی نقل و حرکت کا کھوج لگایا ہے۔ اس تلاش میں برطانیہ اور امریکہ بھی شامل رہا ہے۔اتونیل پر کوکین کی امریکہ سمگلنگ ،پولیس افسران کے قتل اور بچوں کو اپنے گینگ میں بھرتی کرنے کے الزامات ہیں۔