بہتریں باولنگ پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
رات دبئی میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر کسی بھی ورلڈ کپ میں اپنے روایتی حریف کے خلاف پہلی فتح حاصل کی۔
The PERFECT selfie!! ???????????? pic.twitter.com/UO8wJXdRdN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 24, 2021
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر جیت کیلئے ایک سو باون رنز کا ہدف دیا۔جواب میں پاکستان نے کسی نقصان کے بغیر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا جبکہ میچ کی تیرہ گیندیں ابھی باقی تھیں۔بابر اعظم نے ارسٹھ اور محمد رضوان نے اناسی رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔اس سے پہلے شاہین شاہ آفریدی نے اکتیس رنز کے عوض بھارتی کپتان کو ہلی سمیت تین کھلاڑی آئوٹ کر کے فتح کی راہ ہموار کی اور بھارت کو ایک سو اکاون رنز تک محدود رکھا۔شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔