وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج وہاڑی اور خانیوال جائیں گے.
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج وہاڑی اور خانیوال جائیں گے. وزیراعلیٰ عثمان بزدار وہاڑی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کی رہائش گاہ جائیں گے.وزیراعلیٰ عثمان بزدار رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں گے.وزیراعلیٰ عثمان بزدار خانیوال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا مرحوم کی رہائش گاہ پر جائیں گے.وزیراعلیٰ عثمان بزدار نشاط احمد خان ڈاہا مرحوم کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کریں گے.وزیراعلیٰ عثمان بزدار مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کریں گے.