وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم شروع
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم شروع شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی۔عثمان بزدار روزانہ تقریباً 10 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔عثمان بزدار پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔عثمان بزدار پنجاب میں اب تک تقریباً 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔عثمان بزدار پنجاب کی معیشت کو تقریباً 650ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔عثمان بزدار جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسینیشن اور احتیاط ضروری ہے۔عثمان بزدار پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔عثمان بزدار شہریوں کو ان کے گھروں میں جا کر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔عثمان بزدار REDویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں 14ہزارنئے ویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے ہیں۔عثمان بزدار شہریوں کو ان کی دہلیز پر ویکسیشنیشن کیلئے 18ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔عثمان بزدار خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جا کرمفت ویکسین لگائیں گی۔ عثمان بزدار ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں گی۔عثمان بزدار صوبائی وزراء،منتخب نمائندگان اور سماجی کارکنوں کو بھی مہم کی کامیابی کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔عثمان بزدار کورونا سے نجات کا واحد حل ویکسینیشن ہے۔ عثمان بزدار عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ویکسین لازمی لگوائیں۔عثمان بزدار صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے