وزیراعظم کا میانوالی کے علاقے ملّا خیل میں 10 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین 

Oct 25, 2024 | 13:49

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا میانوالی کے علاقے ملّا خیل میں 10 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین, وزیراعظم کی خارجیوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی پر پنجاب پولیس اور اس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی پزیرائی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کو پولیس کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔ خارجیوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک خارجیوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

مزیدخبریں