پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ مجھے بھروسہ ہے بابر اعظم جلد فارم میں واپس آئیں گے اورپاکستان کو میچز جتوائیں گے۔ اپنےایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ بابراعظم پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں، بڑے بڑے کھلاڑیوں پر خراب وقت آتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا ماضی کے تجربات سے مختلف ہے، مجھے معلوم تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرناایک چیلنجنگ ہوگا۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے سے متعلق روز سیکھتا ہوں۔ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ جب کوچنگ آفر ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے طویل پلان ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس دن پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرتے ہیں،جبکہ سابق کھلاڑیوں سے اچھے الفاظ سننے کو ملیں تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بابر اعظم سے امیدیں باندھ لیں۔
Oct 25, 2024 | 14:02