وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100-انڈیکس میں 90 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح سے تجاوز کرنے پر قوم کو مبارکباد

Oct 25, 2024 | 18:46

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100-انڈیکس میں 90 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح سے تجاوز کرنے پر قوم کو مبارکباد. اللہ کے فضل و کرم سے مارچ 2024 سے اسٹاک مارکیٹ میں بتدریج اضافہ سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے. وزیرِ اعظم 14 برس بعد پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں ایسا تیز اضافہ معاشی ٹیم کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے. وزیرِ اعظم اسٹاک مارکیٹ میں مارچ 2024 سے اب تک 36 فیصد اضافہ، مہنگائی میں کمی اور مجموعی معاشی استحکام کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے. وزیرِاعظم مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 6.9 فیصد پر آگئی. وزیرِاعظم گزشتہ سہ ماہی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر ریکارڈ 8.8 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں. وزیرِاعظم مسلسل دو ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے. وزیرِاعظم بجلی صارفین کے ریلیف کیلئے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی شروع ہو چکی. وزیرِاعظم آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کی لانگ ٹرم فسیلٹی معیشت میں مزید بہتری لے کر آئے گی. وزیرِاعظم پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچانے والوں کے خواب چکنا چور ہو گئے. وزیرِاعظم اپنی عوام سے عہد کیا تھا کہ لاکھوں قربانیوں سے حاصل کئے اس ملک کو مجرمانہ غفلت برتنے والوں کی نا اہلی کے نتائج کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا. وزیرِاعظم ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ریاست بچائی. وزیرِاعظم آج اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں ہر محاذ پر بہتری آئی ہے. وزیرِاعظم پر امید ہوں کہ آئندہ چند روز میں معیشت کی بہتری کے حوالے سے مزید خوشخبریاں ملیں گی. وزیرِاعظم.

مزیدخبریں