بشریٰ بی بی اور بانی کی بہنوں کی رہائی ڈیل کا نتیجہ نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Oct 25, 2024 | 19:10

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دینا مسترد کر دیا۔ ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا بشریٰ بی بی کی رہائی ڈیل کا نتیجہ ہے؟ تو انہون نے جواب دیا کہ کسی کی ضمانت ہوئی ہے تو عدالتوں نے دی اس میں میرا نہیں خیال کوئی ڈیل ہوئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے پتا نہیں کہ ڈیل یا ڈھیل کیسے ہوتی، کسی کی رہائی ہوتی ہے تو یہ عدالتی معاملہ ہے، جو قانون کی پاسداری نہیں کرتا اس کو بھی تو سبق سیکھنا چاہیے۔ مراد علی شاہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پُرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اس کیلیے اجازت بھی لینی پڑتی ہے، ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر معاشرے کی بہتری کیلیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روادری مارچ تشدد کی رپورٹ میرے پاس آ چکی ہے، جس نے قانون ہاتھ میں لیا انہیں سزا ملے گی۔ تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ پیسوں کا مسئلہ نہیں ہیومن ریسورس نہیں ملتی جو پوری لگن سے کام کرے، عوام کی فلاح و بہبود کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ٹیچرز کو ٹرینگ دیں گے تاکہ بچوں کو بہتر طریقے سے پڑھا سکیں۔  

مزیدخبریں