حکومت کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل رہی ہے، عمر ایوب

Oct 25, 2024 | 21:42

سرگودھا: اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی کیسز میں عمر ایوب، صنم جاوید،احمدخان بھچر اور دیگر پیشی کے لئے عدالت پہنچے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، ان کو ضمانت کے بعد محفوظ مقام پرمنتقل کردیاگیاہے، محبوب قائد بھی جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری اورنوازشریف کو ہونا چاہیے جنہوں نےغیرقانونی طورپرگاڑیاں لیں جبکہ محسن نقوی نےگندم خریداری میں ساڑھے چار سوارب کا فراڈ کیا۔ انھوں نے واضح کیا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، بشریٰ بی بی بانی کی طاقت ہیں،کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ن لیگی صدر کی لندن روانگی پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوازشریف کےپلیٹ لیٹس گر گئے ہوں گے اس لیے لندن جا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں