حملے کےبعد بھارت ہمیشہ تحقیقات سے قبل ہی اعلان کر دیتا ہے کہ اس میں پاکستان کی ایجنسیاں یا غیرریاستی عناصر ملوث ہیں:سرتاج عزیز
مشیرخارجہ سرتاج عزیز نےبرطانوی نشریاتی ادارےسےبات کرتے ہوئےکہا کسی بھی حملے کےبعد بھارت ہمیشہ تحقیقات سے قبل ہی اعلان کر دیتا ہے کہ اس میں پاکستان کی ایجنسیاں یا غیرریاستی عناصر ملوث ہیں،انہوں نے کہا ہمارایہ مطالبہ ہے کہ اس حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کروائی جائیں تاکہ غیر جانبدارانہ تفتیش ہوسکے۔مشیرِخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں اس وقت آزادی کی تحریک چل رہی ہے،اس طرح کےحملےسےپاکستان اور کشمیروں کوکوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ بھارتی فورسزکی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےتوجہ ہٹتی ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارت نے بے بنیاد الزام لگایا ہو۔ مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں یہ حالیہ حملہ ہوا ہے وہاں بھارتی فوج اتنی بڑی تعداد میں تعینات ہےکہ وہاں سے کسی قسم کی دراندازی ناممکن ہے۔ مشیرِخارجہ کا کہنا تھا کہ سال دوہزارنوممبئی حملوں کا الزام بھی پاکستان پر لگایا گیا تھا تاہم بھارت ثبوت فراہم کرنے میں لیت ولعل سےکام لیتے رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ کے حوالے سے بھی یہ ہی صورتحال ہے،بھارت کی جانب سے ابھی تک مطلوبہ ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔ سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ اس کے باوجودپاکستان کشمیرمیں ہونے والےحملےکی تحقیقات میں ہرقسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔